20 جولائی، 2007، 3:27 PM

پاکستان

پاکستان میں خود کش حملوں کے بعد ملک میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں

پاکستان میں خود کش حملوں کے بعد ملک میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں پر ہونے والے خود کش حملوں کے بعد پورے پاسکتان میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

 

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں پر ہونے والے خود کش حملوں کے بعد پورے پاسکتان میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔کراچی میں پولیس ہیڈآفس ، تھانوں اور اہم مقامات پر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ تھانوں کے باہر بیرئر لگادیئے گئے ہیں۔ تھانوں کے گیٹس پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ لوگوں کی تلاشی اور مکمل کوائف معلوم کرنے کے بعدہی انہیں تھانے میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے جبکہ شہر میں اسنیپ چیکنگ اور گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے پاکستان کے مختلف شہروں میں کئی خودکش بم دھماکوں کے بعد لاہور میں پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے دفاتر ،عوامی اور دیگر اہم مقامات پر 5ہزار سے زائدپولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں اور جگہ جگہ ناکے لگادیے گئے ہیں۔پشاور میں بھی مختلف تھانوں کے داخلی دروازے بند کر دیئے گئے ہیں اور لوگوں کو تلاشی کے بعد تھانوں میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔پشاور پولیس لائن کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس فراہم کردی گئی ہیں

 

News ID 520992

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha